31.6 C
Islamabad
بدھ, جولائی 24, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةحالات حاضرہراولپنڈی فوڈ فیسٹول میں فیملیز اور بچوں کا رش

راولپنڈی فوڈ فیسٹول میں فیملیز اور بچوں کا رش

فوڈ فیسٹول کے انعقاد کا مقصد روایتی اور علاقائی کھانوں کا فروغ, نئے ذائقے متعارف کرانا ہے،صدر راولپنڈی چمبر ثاقب رفیق

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے تین روزہ فوڈ فیسٹول میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد امڈ آئی، فیسٹول کے دوسرے دن  فیسٹول میں لگائے گئے مختلف سٹالز پر فیملیز اور بچوں کا رش دیکھنے میں آیا، فیسٹول میں علاقائی ذائقوں کو متعارف کرانے کے لیے سٹالز لگائے ہیں، آرڈبلیو ایم سی کے چیئرمین ہارون کمال ہاشمی نے دوسرے روز فیسٹول کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا دورہ کیا،  اس موقع پر صدر چیمبر ثاقب رفیق، سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، سابق صدور،چیئرمین بلال مقبول، انجمن تاجران کے نمائندے، ایگزیکٹو ممبران، سٹال مالکان اور شہری بھی موجود تھے، انہوں نے تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ شہر میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد پر راولپنڈی چیمبر کی کاوشوں کو سراہا۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے بتایا  کہ فوڈ فیسٹول کے انعقاد کا مقصد روایتی اور علاقائی کھانوں کا فروغ, نئے ذائقے متعارف کرانا اور ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے  انٹرپرینیورز  کو موقع دینا ہے ِ، ایس ایم ایز کی ایک بڑی تعداد فوڈ کے کاروبار سے وابستہ ہے،  تین روزہ میلے میں مختلف انواع  کے کھانوں کے ساٹھ سے زائد سٹالز لگائے جائیں گے۔مقامی، دیسی، اور علاقائی ذائقوں کے ساتھ کانٹینٹل، فاسٹ فوڈ، بار بی کیو سمیت بیکری فوڈز کے بھی سٹالز ہوں گے، ویمن انٹرپرینیورز جو فوڈ کے بزنس سے وابستہ ہیں انہیں اپنا برینڈ لانچ کرنے کا بھی موقع دیا جا رہاہے,۔

چیئرمین فیسٹول بلال مقبول نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر یہ ایونٹ دوسری مرتبہ کرنے جا رہا ہے، پچھلے سال ہمیں اچھا فیڈبیک ملا،۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فوڈ فیسٹول کے موقع پر فیملیز کی تفریح کے لئے  شام کومیوزیکل ایوننگ  اور بچوں کے لیے کڈز کارنیوال کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، فیسٹول کے آخری روز پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل بھی بڑی سکرین پر دیکھایا جائے گا

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا