38.4 C
Islamabad
ہفتہ, جولائی 27, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةراولپنڈیآر ڈی اے نے کیپٹل ویلی نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے...

آر ڈی اے نے کیپٹل ویلی نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے سائٹ آفس کو سر بمہر کر دیا

راولپنڈی : ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے نے موضع کٹاریاں اور ٹھلیاں راولپنڈی میں واقع کیپٹل ویلی نامی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دفاتر کو مکمل طور پر خالی کروا دیا ہے اور سر بمہر کر دیا ہے۔

آر ڈی اے نے سنچری ٹاؤن، کنٹری سائیڈ فارم، ہائی کیپیٹل سٹی اورشاہین گارڈنز سمیت غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے سائٹ دفاتر مسمار کر دیئے

آر ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف سخت کارروائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے سیکشن 39 کے تحت اور پنجاب ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کے سیکشن 38 کے تحت ہاؤسنگ سکیم کیپیٹل ویلی کے مالک سہیل نواز چیمہ کو بھی نوٹسس بھی جاری کیے گئے ہیں۔

آر ڈی اے نے راولپنڈی کے لئے 25 سالہ ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے موٹ میکڈونلڈ کے ساتھ اشتراک کر لیا

انفورسمنٹ سکواڈ آر ڈی اے بشمول انچارج و اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول، سپرنٹنڈنٹ سکیم اور دیگر سٹاف نے سیکورٹی سٹاف آر ڈی اے کے تعاون سے مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کے خلاف آپریشن کیا۔

آر ڈی اے نے 5 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کو نوٹسز جاری کر دیئے

اس پراپرٹی کا مالک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے سائٹ آفس چلا رہے تھے۔

آر ڈی اے کے ترجمان نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے عوام الناس کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے مفاد میں کسی بھی غیر قانونی و غیر مجاز ہاؤسنگ سکیم میں کوئی سرمایہ کاری نہ کریں جس کی حیثیت کو آر ڈی اے نے غیر قانونی قرار دیا ہو۔ اسے آر ڈی اے ویب سائٹ پر چیک کیا جا سکتا ہے۔ بصورت دیگر وہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر قانونی و غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں، بکنگ اور سائٹ آفسز کی تعمیر اور تجاوزات کے خلاف بغیر کسی خوف اور خطر کے سخت کارروائی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آر ڈی اے نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ، سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور پی ٹی سی ایل سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں تک خدمات کی توسیع نہ کریں کیونکہ ان کی حیثیت غیر منظور شدہ وغیر قانونی ہے

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا