24.4 C
Islamabad
اتوار, ستمبر 8, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةحالات حاضرہوکلا کی طرف سےعمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمتی قرار داد...

وکلا کی طرف سےعمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمتی قرار داد پیش

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ضلع کچہری راولپنڈی کے سنیئر وکیل غلام فاروق اعوان نے ڈسٹر کٹ بار ایسوسی ایشن میں سابق وزیر اعظم پاکستان چیرمین تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بارے میں مذمتی قرار داد پیش کی جس پر ڈسٹر کٹ بار کے صدر محمد ارشدمجید ملک نے بروز جمعہ اجلاس طلب کیا جس میں ڈسٹر کٹ بار کی نائب صدر آنسہ منہاس ستی، ڈسٹر کٹ بارکے جواءٹ سیکرٹری محمد شعیب ودیگر عہدیداران کے علاوہ انصاف لائر فورم کے وکلاء کی بڑی تعداد کے شرکت کی بار کے سیکرٹری جنرل ملک مبشر رفاق نے محرک قرارداد غلام فاروق اعوان کو اسٹیج آکر قرارداد پیش کرنے کی دعوت دی ۔ قراردادکے تائید کنندہ سردار قمر عباس ایڈووکیٹ اور شرجیل حسن ڈار ایڈووکیٹ تھے ۔ غلام فاروق اعوان ،بار کے سابق صدر شوکت روف صدیقی،رضوان اختر اعوان ،ہائی کورٹ بار کے سابق سیکرٹری جنرل محمد فیصل،چوہدری نعمان اظہر،مس راحیلہ،نائب صدر آنسہ منہاس ستی نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ سابق وزیر اعظم پاکستان چیرمین تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید الفاض میں مزمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کے ایف آئی ار چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی مرضی کے مطابق درج کی جائے یہ ان کا قونونی حق ہے جس ملک میں سابق وزیر اعظم کو انصاف نہں مل رہا وہا ں غریب آدمی کو کیا ملے گا وکلا ء نے ہمیشہ قانون کی بالہ دستی کی خاطر آواز بلند کی ہے اور قانون کی بالہ دستی کے لئے اپنی جدوجہد جاری کھیں گے ۔ آخر میں سابق وزیر اعظم پاکستان چیرمین تحریک انصاف عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بارے میں مذمتی قرار داداور ان کی مرضی کے مطابق ایف آئی ار درج کیے جانے کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ۔ ۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا