24.4 C
Islamabad
بدھ, نومبر 20, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةراولپنڈیکنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی لگام گریڈ 6 کے ملازم کے...

کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی لگام گریڈ 6 کے ملازم کے ہاتھ میں، کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران میٹ "ہارون ظفر” پر مہربان،

راولپنڈی (پیپرر ڈیسک) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی لگام گریڈ 6 کے ملازم کے ہاتھ میں، کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران میٹ "ہارون ظفر” پر مہربان، تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے افسران گزشتہ کئی برس سے گریڈ 6 میں بھرتی ہونے والے میٹ "ہارون ظفر” پر مہربان ہیں، ہارون ظفر کو غیراعلانیہ طور پر فوڈ ڈیپارٹمنٹ کا سربراہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو فوڈ اسٹالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹ و دیگر کاروباری مراکز کو نوٹسز جاری کرنے ، جرمانے عائد کرنے اور سمپل حاصل کرنے کے اختیارات استعمال کرتیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ اہلکار ہارون کی فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں تعیناتی اور ان کے دیئے گئے اختیارات کنٹونمنٹ بورڈ کے قوائد کے خلاف ہے اور اس حوالے سے متعدد بار کنٹونمنٹ بورڈ حکام کو نشاندیی بھی کرائی گئی لیکن کنٹونمنٹ بورڈ افسران کی جانب سے ہارون ظفر پر مہربانیوں کا سلسلہ جاری ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ اس حوالے سے جب ہارون کا موقف جاننے کےلئے ان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں بطور سپروائزر خدمات سرانجام دے رہیں اور اس حوالے سے وہ تعلیمی قابلیت سمیت قوائد پر پورا اترتے ہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ محمد ریاست سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ گریڈ اور تعلیمی قابلیت اہمیت نہیں رکھتی بلکہ تعیناتی کےلئےملازم کی اہلیت کو دیکھا جاتا ہے۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا