24.4 C
Islamabad
اتوار, ستمبر 8, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةراولپنڈیراولپنڈی، کنٹونمنٹ بورڈ شعبہ انسداد تجاوزات میں کرپشن کی باز گشت انسداد...

راولپنڈی، کنٹونمنٹ بورڈ شعبہ انسداد تجاوزات میں کرپشن کی باز گشت انسداد تجاوزات کا انچارج تبدیل، شعبہ انسداد تجاوزات کا قلمدان فیاض خان کے سپردکئے جانے کی اطلاعات

انسداد تجاوزات کا انچارج تبدیل، شعبہ انسداد تجاوزات کا قلمدان فیاض خان کے سپردکئے جانے کی اطلاعات
مرتسیم کے خلاف تجاوزات کی مبینہ پشت پناہی کے عوض بھاری رشوت اور منتھلی وصولی کی شکایات موصول ہوئی تھی، ذرائع کا دعویٰ
الزامات میں صداقت نہیں، تبادلہ معمول کی کاروائی، مرتسیم کا موقف، فیاض خان پہلے بھی انسداد تجاوزات کا انچارج رہ چکے
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کنٹونمنٹ بورڈ شعبہ انسداد تجاوزات میں کرپشن کی باز گشت، انسداد تجاوزات کا انچارج رات کی تاریکی میں تبدیل، شعبہ انسداد تجاوزات کا قلمدان فیاض خان کے سپرد، باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تاجروں کی جانب سے مسلسل شکایات اور مبینہ کرپشن کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے شعبہ تجاوزات کا انچارج تبدیل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق شعبہ تجاوزات کے انچارج  مرتسیم کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ فیاض خان کو دوبارہ شعبہ انسداد تجاوزات کا انچارج مقرر کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرتسیم کے خلاف تجاوزات کی مبینہ پشت پناہی کے عوض بھاری رشوت اور منتھلی وصولی کی شکایات موصول ہوئی تھی، اعلی افسران کو ان شکایات کا علم ہونے کے بعد مرتسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ گیا، اس حوالے کنٹونمنٹ بورڈ کے سابق انچارج انسداد تجاوزات مرتسیم کا موقف جاننے کیلئے ان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے، تبادلہ معمول کی کاروائی ہے اس کا کسی قسم کی شکایت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یاد رہے کہ فیاض خان ماضی میں بھی شعبہ انسداد تجاوزات کے انچارج کے طور پر ذمہ داری ادا کرچکے ہیں اور انہیں بھی اسی قسم کی شکایات کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔ کچھ عرصہ دوسرے اسٹیشن پر ڈیوٹی دینے کے بعد انہیں دوبارہ کنٹونمنٹ بورڈ کے اہم شعبے کی ذمہ داری دینا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا