38.1 C
Islamabad
ہفتہ, جولائی 27, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةاسلام آبادایس ای سی پی نے جنوری 2022 میں 2,448 نئی کمپنیاں رجسٹر...

ایس ای سی پی نے جنوری 2022 میں 2,448 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رواں سال کے پہلے مہینےمیں  2,448  نئی کمپنیاں رجسٹر کیں ‘ جو کہ گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 10 فیصد زائد ہیں۔نئی  رجسٹریشن کے بعد رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد  1,60,989 ہو گئی ہے۔

جنوری میں  رجسٹرڈکمپنیوں میں تقریباً 62 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ  ہیں جبکہ 36 فیصد سنگل ممبر   اور2 فیصد  پبلک ان لسٹڈ،  غیر منافع بخش   و تجارتی  ایسوی ایشنز  ، غیر ملکی کمپنیاں اور محدود ذمہ داری کی شراکت داری (LLP)  شامل ہیں ۔ اس ماہ  تقریباً 99.5 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں جبکہ 225 غیر ملکی صارفین  نے بیرون ملک سے  بھی کمپنیاں رجسٹر  کروائیں۔ نئی   رجسٹر ہونے والی کمپنیوں  کا  مجموعی طور پر کل ادا شدہ سرمایہ  3 ارب روپے ہے ۔

ایس ای سی پی کی ای سروسز کی ایف بی آر اور دیگر صوبائی محکموں کے ساتھ انٹی گریشن کے نتیجے میں جنوری میں  2,365 کمپنیاں  این ٹی این کے اجرا  کے لیے  ایف بی آر کے ساتھ  رجسٹر ہوئیں  جبکہ 40 کمپنیاں  ایمپلایز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن اور 16 کمپنیاں صوبائی ریوینیو  کے محکموں ، اور 37 کمپنیاں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ رجسٹر ہوئیں۔

جنوری میں  53 نئی کمپنیوں میں افغانستان، آسٹریلیا، کینیڈا، چین، مصر، جرمنی، ہنگری، ایران، اٹلی، اردن، کوریا جنوبی، پیرو، فلپائن، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، برطانیہ اور امریکہ کے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی سرمایہ کاری کی گئیں۔

اس ماہ میں  سب سے زیادہ رجسٹریشن رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئی جہاں   427نئی کمپنیاں  رجسٹر ہوئیں۔ اس کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی  کے شعبے میں  365، ٹریڈنگ میں  290، سروسز سیکٹر میں 212، سیاحت میں 129، ای کامرس میں 119، تعلیم میں 111، خوراک اور مشروبات کےسیکٹر میں89 کمپنیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔اس کی علاوہ  مارکیٹنگ اور اشتہارات میں 69، انجینئرنگ میں 58  ، ٹیکسٹائل میں 56، فارماسیوٹیکل میں 43، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں 42، ہیلتھ کیئر میں 40، کیمیکل میں 35، ٹرانسپورٹ میں ،اور ایندھن اور توانائی میں کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا