12 C
Islamabad
اتوار, دسمبر 8, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةاسلام آباداسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کمزور طبقے کا تحفظ یقینی بنایا، وزیر...

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کمزور طبقے کا تحفظ یقینی بنایا، وزیر اعظم

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کمزور طبقے کا تحفظ یقینی بنایا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت انسداد کورونا سے متعلق اقدامات پر اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بریفنگ میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر اومی کرون کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے جبکہ یورپ اور امریکہ میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ خطے میں کورونا ہلاکتوں سے متعلق بھارت سرفہرست ہے اور بھارت میں یومیہ ایک ہزار افراد کورونا سے ہلاک ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان میں یومیہ 42 اموات ہو رہی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے این سی او سی اور وزارت این ایچ ایس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم کی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کمزور طبقے کا تحفظ یقینی بنایا اور کورونا کے خلاف حکومتی پالیسیوں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد میں عوام کا تعاون رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی قربانیاں فراموش نہیں کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے ویکسی نیشن کے عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے اسمارٹ لاک ڈاؤن اقدامات میں بھرپور تعاون کیا اور عوام نے بھی کورونا ویکسی نیشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ضرور پڑھنا