زاہد مغل کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مشیر مقرر

newsdesk
2 Min Read
پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکریٹری اطلاعات زاہد مغل کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کا مشیر مقرر کیے جانے پر پارٹی رہنماؤں نے مبارکباد اور امید کا اظہار کیا۔

پیپلز پارٹی برطانیہ کے سیکریٹری اطلاعات اور تمغۂ امتیاز کے حامل زاہد مغل کو راجہ فیصل ممتاز راٹھور، وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر کے طور پر مقرر کیے جانے پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے لندن اور مظفرآباد سے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔پارٹی حلقوں نے اپنے تہنیتی پیغامات میں کہا کہ یہ تقرری اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کی عکاس ہے اور زاہد مغل کی سماجی و سیاسی خدمات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ زاہد مغل نے بیرونِ ملک مقیم کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے مستقل طور پر کام کیا ہے اور یہ تقرری ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔پارٹی رہنماؤں نے توقع ظاہر کی کہ زاہد مغل اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، خاص طور پر کشمیری برادری، کے مسائل کے حل میں مؤثر اور فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔رہنماؤں نے کہا کہ زاہد مغل کی بطور مشیر تعیناتی اس ضمن میں ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی اور اس سے اوورسیز پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ میں معاونت ملے گی۔ پارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے