پری-ایل سی او وائی کےپی کے 2025 میں نوجوانوں کا موسمیاتی کردار

newsdesk
1 Min Read

گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ پری لوکل کانفرنس آف یوتھ خیبر پختونخوا کے دوران کلائمیٹ پالیسی سازی میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل یوتھ کونسل فار کلائمیٹ چینج کے سی ای او، عمیر مفاقر نے استقبالیہ کلمات پیش کیے اور نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے مکالموں کو کلائمیٹ پالیسی کے لیے اہم قرار دیا۔

کانفرنس کے ایک سیشن بعنوان "پاکستان کے نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹریبیوشنز اور نیشنل ایڈاپٹیشن پلان میں نوجوانوں، خواتین اور مذہبی رہنماؤں کا کردار” میں عمیر مفاقر نے پینلسٹ کے طو پر شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شراکتی کلائمیٹ گورننس کی اہمیت اجاگر کی اور قومی سطح پر موسمیاتی وعدوں کے حصول کے لیے نچلی سطح پر عوامی شمولیت اور بیداری کو ضروری قرار دیا۔

نیشنل یوتھ کونسل فار کلائمیٹ چینج کی قیادت کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی اور تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانے کی کوششیں قابل ستائش قرار دی گئیں۔ ماہرین نے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں نوجوانوں کے کردار کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے