سیکرٹری محکمہ اسکول تعلیم و خواندگی حکومت سندھ زاہد علی عباسی نے تین نومبر دو ہزار پچیس کو اسلام آباد کے میریاٹ ہوٹل میں برٹش کونسل کے زیرِ اہتمام منعقدہ تعلیمی سمپوزیم میں شرکت کی۔ یہ سمپوزیم موضوع حدوں سے آگے تخلیقی صلاحیت، شمولیت اور بااختیاری کے تحت منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے معلمین، پالیسی ساز اور ترقیاتی شراکت دار شریک تھے۔تقریب میں شرکاء نے مساوی مواقع، نصابی تنوع اور تدریسی طریقوں میں جدت کے ذریعے تعلیم کو ہر بچے تک پہنچانے کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا۔ شمولیتی تعلیم کے فروغ، تخلیقی صلاحیتوں کی ترویج اور طلبہ کی خود مختاری کو مضبوط بنانے کے لئے مختلف نقطۂ نظر پر گفتگو ہوئی۔محکمہ اسکول تعلیم و خواندگی سندھ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے بھر میں معیاری، شمولیتی تعلیم اور بااختیاری کے اصولوں کی ترویج کے لئے اقدامات جاری رہیں گے۔ شمولیتی تعلیم کو فروغ دے کر مختلف پس منظر کے بچوں کو یکساں مواقع فراہم کرنا محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔شرکاء نے باہمی اشتراک اور شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا تا کہ تعلیمی عدم مساوات کو کم کیا جا سکے اور مقامی سطح پر مؤثر پالیسیوں اور عملی منصوبوں کے ذریعے مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔
