پاکستان میں ایس ڈی جیز اور خواتین کی پارلیمانی قیادت

newsdesk
2 Min Read

اسلام آباد میں پارلیمانی ٹاسک فورس برائے ایس ڈی جیز کے زیر اہتمام منعقدہ ایک مکالمے میں ماہرین اور اراکینِ پارلیمان نے پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ اور خواتین کی بڑھتی ہوئی قیادت کو سراہا۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کے اسپیشل سیکرٹری سید شمعون ہاشمی نے کہا کہ خواتین پارلیمنٹرینز قانون سازی اور نگرانی کے عمل میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، جو جامع اور عوامی شراکت سے بھرپور طرز حکمرانی کی علامت ہے۔

اس مکالمے میں پارلیمان کے مختلف اداروں اور حکومت کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ جن میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کیسومل کوہستانی، وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی و رابطہ ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کھرل، پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری، پارلیمانی سیکرٹری برائے آبی وسائل محترمہ نکہت شکیل اور چیئرپرسن اسٹینڈنگ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی تحفظ محترمہ منازہ حسن شامل تھیں۔

اجلاس میں ارکانِ قومی اسمبلی ریاض فتیانہ، ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو، محترمہ صوفیہ سعید شاہ، محترمہ صبین غوری، محترمہ کرن عمران دار، محترمہ طاہرہ اورنگزیب، محترمہ زہرہ ودود فاطمی اور امجد علی خان بھی شریک تھے۔ شرکاء نے پائیدار ترقی کے اہداف کے عملی نفاذ کو تیز تر بنانے اور خواتین اراکینِ پارلیمنٹ کے کردار کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے