راولپنڈی میں آوارہ کتوں نے شہر اذیت زدہ کر دیا

newsdesk
2 Min Read
راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے حملوں سے شہری خوفزدہ، حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے رہائشیوں کی زندگی متاثر کر دی ہے اور لوگ روزمرہ طور پر خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ آوارہ کتوں نے گلیاں، پارک، کھلے پلاٹ اور قبرستان تک اپنی موجودگی عام کر رکھی ہے جس سے پیدل چلنے والے شہری خصوصاً بچے اور بزرگ خوفزدہ رہتے ہیں۔ظہیر احمد اعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے ظفر الحق روڈ، چاہ سلطان، ڈھوک کھبہ، ڈھوک الہی بخش، صادق آباد، امرپورہ، ملت کالونی، چکلالہ روڈ، شکریال، آریہ محلہ، موتی محل، راجہ بازار، فیض آباد، پیروداہی، ڈھوک حسو اور اصغر مال میں آوارہ کتوں کی نمایاں موجودگی کی نشاندہی کی اور کہا کہ حالات قابو سے باہر جا رہے ہیں۔ہولی فیملی ہسپتال کے اندر بھی آوارہ کتوں نے جگہ بنا لی ہے اور گزشتہ روز ہسپتال کے اندر کتوں کی لڑائی کی وڈیو منظر عام پر آئی، جس نے تشویش مزید بڑھا دی ہے۔ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں اور متاثرین میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سکول جانے والے بچے ڈر کر راستے طے کرتے ہیں اور خواتین و بزرگ پیدل چلنے میں دشواری محسوس کر رہے ہیں۔ آوارہ کتوں کی وجہ سے واک اور عمومی سرگرمیاں کم ہو گئی ہیں اور لوگوں نے حفاظتی خدشات کے باعث اپنی روزمرہ کی روٹین محدود کر لی ہے۔چئیرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے کمشنر اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکریٹری سے درخواست کی گئی ہے کہ شہر کو آوارہ کتوں سے پاک کیا جائے تاکہ شہری بلا خوف اپنی زندگی گزار سکیں اور عوامی جگہیں محفوظ بنائی جائیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے