پولیس افسران کے لئے انسانی حقوق اور پناہ گزینوں کے تحفظ پر تربیت

newsdesk
2 Min Read

شپ (SHARP) نے لاہور میں پولیس اہلکاروں کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کا مقصد انسانی حقوق اور پناہ گزینوں کے حقوق سے متعلق پولیس کی آگاہی میں اضافہ کرنا تھا۔ اس ورکشاپ میں 42 سینئر پولیس افسران نے شرکت کی جن میں ڈی ایس پیز، انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، ایس ایچ اوز اور انویسٹی گیشن افسران شامل تھے۔

تربیتی سیشن میں ایس پی سول لائنز منازہ کرامت نے خصوصی شرکت کی، جبکہ فیلڈ منیجر عروج النساء، یو این ایچ سی آر کی نمائندہ غزالہ مرزا، اور ڈائریکٹر لیگل پنجاب عثمان غنی نے ماہرین کی حیثیت سے مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ کے دوران تربیت کاروں نے آئینی ضمانتوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاہدوں کی اہمیت اجاگر کی، اور پولیس کی یہ ذمہ داری واضح کی کہ وہ ہر فرد کو انصاف، وقار اور مساوات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے، چاہے اس کی شہریت یا قانونی حیثیت کچھ بھی ہو۔

اس اقدام کے ذریعے شپ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنے اور پاکستان میں پناہ گزینوں سمیت تمام متعلقہ افراد کے لیے تحفظ پر مبنی ماحول پیدا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے