راولپنڈی: پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے ڈائریکٹر آئی ٹی سروسز و پرنسپل آفیسر پبلک ریلیشنز اینڈ پبلی کیشنز ڈاکٹر ندیم احمد ملک اور ڈائریکٹر پی اینڈ آئی سی ڈاکٹر وارث علی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباددی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی ایک عظیم روحانی سعادت ہے جو انسان کی زندگی میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بنتی ہےاور انسان کے اندر برداشت، صبر اور خدمتِ خلق کا جذبہ اجاگر کرتی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یونیورسٹی کے یہ قابل ڈائریکٹرز اس مقدس سفر کے بعد مزید جذبے، دیانتداری اور لگن کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دیں گے اور ادارے کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر اجتماعی دعا بھی کی گئی جس میں ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ جامعہ کی مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
