وفاقی وزارت صحت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ کمپنی McCOY کی جانب سے پاکستان میں طبی شعبے میں سرمایہ کاری کی تجویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کی، جبکہ McCOY کمپنی کی نمائندگی کرنل گوہر نے کی۔
اجلاس میں سیکریٹری صحت، ڈی جی CCRA، سی ای او DRAP اور اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر میڈیکل ڈیوائسز، ادویات اور جدید ہیلتھ کیئر ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے McCOY کمپنی کے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کے عزم کو سراہا اور اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت معیاری سرمایہ کاری کے فروغ اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
