فیصل مسجد کے باہر غزہ مارچ کا اعلان

newsdesk
2 Min Read
07 اکتوبر کو فیصل مسجد کے باہر 40 ہزار سے زائد طلبہ و اساتذہ کے ساتھ غزہ مارچ کا اعلان، مقصد بچوں کو اسرائیلی مظالم سے آگاہ کرنا ہے

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ سات اکتوبر کو فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر غزہ مارچ منعقد کیا جائے گا، جس میں چالیس ہزار سے زائد طلبہ اور اساتذہ شرکت کریں گے۔ یہ غزہ مارچ بچوں میں غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور وہاں جاری عسکری کارروائیوں کے متاثرین کی حمایت کے لیے رکھا گیا ہے۔افضل بابر اور سرپرست و صدر نافع شمالی پنجاب افتخار علی حیدر سمیت دیگر رہنماؤں نے این پی سی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مارچ کا باضابطہ اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ مارچ کا مقصد بچوں کو غزہ میں ہو رہے اسرائیلی مظالم، بے گھر ہونے والے خاندانوں اور نشانہ بننے والے معصوم افراد کی حقیقت سے آگاہ کرنا ہے تاکہ قومی شعور بیدار ہو۔رہنماؤں نے یادرکھایا کہ دس مئی کے پاک بھارت معرکے میں کامیابی کے بعد دنیا کی نظریں پاکستان کی طرف مڑی ہوئی ہیں اور امت مسلمہ کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند ہزار فلسطینی مجاہدین نے بڑے دشمنوں کے خلاف مزاحمت کی ہوئی ہے اور فلسطینی عوام قبلہ اول کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔ ان کے بقول دو سال کے دوران اسرائیلی کارروائیوں نے غزہ کو ویران کر دیا اور بچوں، خواتین اور نوجوانوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔منتظمین نے واضح کیا کہ غزہ مارچ کا ایک مقصد پاکستانی حکمرانوں کی خاموشی کو توڑ کر قومی غیرت کو جگانا بھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ طلبہ و اساتذہ کی بڑی تعداد اس مارچ میں شرکت کر کے عالمی سطح پر غزہ کے مظلومین کے لیے پاکستانی عوام کے جذبات کا اظہار کرے گی۔ غزہ مارچ میں شرکت کے لیے اسکولوں کی سطح پر تیاریاں جاری ہیں اور آرگنائزرز نے عوام سے پرامن اور منظم انداز میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے