اسلام آباد میں پہلی بین الاقوامی صحت کانفرنس کامیاب

newsdesk
2 Min Read
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی پہلی بین الاقوامی صحت کانفرنس میں ماہرین و طلبہ نے شرکت کی، تعلیم و تحقیق اور ہیلتھ انٹرپرینیورشپ پر زور دیا گیا

ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں ملک و بیرونِ ملک سے آئے ہوئے طبی ماہرین، محققین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کانفرنس میں صحت کے شعبے میں پیشہ ورانہ ترقی اور نئے تحقیقی رجحانات پر تبادلۂ خیال کیا، جب کہ تعلیم و تحقیق کو ملکی نظامِ صحت بہتر بنانے کا مرکزی محور قرار دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبد الواحد نے کہا کہ صحت کے شعبے میں تعلیم اور تحقیق کو عالمی معیار کے مطابق استوار کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان محققین اور طبی پیشہ ور افراد کو جدید تحقیق، ٹیکنالوجی اور کاروباری سوچ کے ذریعے ملک کے ہیلتھ سیکٹر کو مضبوط بنانا ہوگا اور اسی سلسلے میں ادارہ جاتی تعاون کی ضرورت نہیںایت دہرائی۔پروفیسر جنید سرفراز اور دیگر ماہرین نے صحت کے نظام میں جدت، تحقیقی صلاحیتوں کے فروغ اور ہیلتھ انٹرپرینیورشپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ماہرین نے موجودہ تحقیقاتی وسائل کو عملی حل کے ساتھ مربوط کرنے اور تربیتی پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کو فعال بنانے کی تجاویز دیں تاکہ تعلیم و تحقیق کے ذریعے پائیدار نتائج سامنے آئیں۔کانفرنس کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والی ابیرا فاطمہ کو خصوصی اعزازی شیلڈ دے کر خراجِ تحسین پیش کیا گیا، جس کا مقصد نوجوان محققین کی حوصلہ افزائی اور صحت کے شعبے میں ان کی خدمات کا اعتراف تھا۔ شریکِ محفل نے کہا کہ ایسی بین الاقوامی نشستیں نہ صرف پاکستان کو عالمی سطح کے ماہرین سے جوڑتی ہیں بلکہ مقامی ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھی مستحکم کرتی ہیں اور آئندہ قومی سطح پر عملی اقدامات کے لیے راہ ہموار کرتی ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے