اسلام آباد میں ادویات کے معیار کی جانچ کیلئے جدید رامن ہینڈ ہیلڈ اینالائزر

newsdesk
1 Min Read

اسلام آباد کے ضلعی محکمہ صحت نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے تدارک کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ محکمہ نے جدید ترین رَیمن ہینڈ ہیلڈ اینالائزر خرید لیا ہے، جس کی مدد سے اب ادویات کی اصلیت اور معیار چند سیکنڈز میں پرکھا جا سکے گا۔ اس اقدام کا مقصد اسلام آباد میں لوگوں کو محفوظ، موثر اور معیاری ادویات فراہم کرنا ہے۔

یہ جدید آلہ ‘ڈرگ کنٹرول سیکشن کی مضبوطی’ کے منصوبے کے تحت خریدا گیا ہے، جس سے دواؤں کی تیزی سے جانچ پڑتال ممکن ہو گئی ہے۔ رَیمن ہینڈ ہیلڈ اینالائزر سپیریئس اور جعلی ادویات کی فوری نشاندہی کر سکتا ہے، جس سے محکمہ صحت کے ریگولیٹری اقدامات مزید مؤثر ہو جائیں گے۔

ضلعی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس جدید انتظام کے ذریعے وہ اسلام آباد کے عوام کی طبی صحت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم پر کاربند ہے۔ اس اقدام سے طبی شعبے میں معیاری اشیا کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئے گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے