ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کو خراجِ عقیدت

newsdesk
1 Min Read

ویمن پارلیمنٹری کاکس کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سیدہ شاہدہ رحمانی نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی آٹھویں برسی کے موقع پر انہیں بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ڈاکٹر سیدہ شاہدہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے پاکستان میں خدمتِ انسانیت کی ایسی قابلِ مثال تاریخ رقم کی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ انسانیت خدمت کا بلند ترین درجہ ہے اور انہوں نے مذہب، رنگ اور قومیت کی تمام سرحدیں مٹاکر صرف انسانیت کو اپنا مذہب بنایا۔ ڈاکٹر شاہدہ نے ان کی قربانی، ایثار اور شفقت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج بھی ڈاکٹر رتھ فاؤ کے جذبہ خدمت کا چراغ سب کے لیے امید کی کرن بنا ہوا ہے۔

ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ڈاکٹر رتھ فاؤ کے مشن کو زندہ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، تاکہ پاکستان کی اگلی نسلیں بھی اُن کے جذبہ خدمت اور ایثار سے رہنمائی حاصل کرسکیں۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر رتھ فاؤ کی روح کو بلند مقام عطا فرمائے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے