ڈی ایچ او اسلام آباد کی سالانہ جرنل بک وفاقی وزیر صحت کو پیش

newsdesk
1 Min Read
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے سالانہ جرنل بک وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کو پیش کی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی سالانہ جرنل بک وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کو پیش کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت نے عوام کو بہتر، بروقت اور معیاری صحت سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی جاری کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی سہولت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے بنیادی صحت کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر توجہ دی جانی چاہیے۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی سالانہ جرنل بک سیکرٹری ہیلتھ اسلم غوری کو بھی پیش کی گئی۔ اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ نے بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی کاوشوں کو سراہا۔

Share This Article