دانش آئی ٹی پارک نوجوان کوڈرز کے لیے نیا مرکز ہے، ڈاکٹر سہیل منیر

newsdesk
3 Min Read
چیئرپرسن پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ڈاکٹر سہیل منیر نے دانش آئی ٹی پارک کو نوجوان کوڈرز اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے اہم قدم قرار دیا۔

نوجوان دانش آئی ٹی پارک سے فائدہ اٹھائیں: ڈاکٹر سہیل منیر

ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کا کریڈٹ وزیر اعظم اور وزیر آئی ٹی کو جاتا ہے۔

نوجوانوں کو مزید ترقی کرنے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی
اسلام آباد ( ) چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ڈاکٹر سہیل منیر نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ دانش آئی ٹی پارک سے بھرپور فائدہ اٹھائیں جس کا افتتاح وزیر اعظم شہباز شریف نے 10 اکتوبر 2026 کو اسلام آباد میں کیا، جو دارالحکومت میں پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر کے لیے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ڈاکٹر سہیل منیر نے کہا کہ یہ پارک ایک ایسی جگہ ہے جہاں آئی ٹی سیکٹر میں کام کرنے والے نوجوانوں کو اپنے متعلقہ شعبوں میں مزید ترقی کرنے میں سہولت فراہم کی جائے گی اور وہ پاکستان کی آئی ٹی اور سافٹ ویئر برآمدات کو بڑھانے میں اپنا مرکزی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا، "یہ ایک چھوٹے شہر میں کوڈ لکھنے والے ڈویلپر کو بتاتا ہے کہ قومی معیشت میں اس کے کام کے لیے ایک جگہ موجود ہے، اور یہ ملک کی آئی ٹی برآمدات کو وہ مقام دیتا ہے جہاں سے وہ ترقی کر سکتی ہیں۔”اسے ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر منیر نے کہا کہ اس کا کریڈٹ وزیر اعظم اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ کو جاتا ہے۔ یہ پارک انکیوبیشن سینٹرز، انوویشن ہبز، اسٹارٹ اپس اور انڈسٹری لیڈرز کو ایک ہی چھت تلے اکٹھا کرتا ہے، جس کا واضح مقصد نوجوانوں کو آئی ٹی اور اے آئی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا، نئے آئیڈیاز کی پشت پناہی کرنا، اور پاکستان کو عالمی ڈیجیٹل معیشت میں مسابقت کے قابل بنانا ہے۔افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر سہیل منیر نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان وزیر اعظم کا کلیدی اقدام ہے اور دانش آئی ٹی پارک وہ جگہ ہے جہاں اس وژن نے عملی شکل اختیار کی ہے۔گلگت، گوادر یا گوجرانوالہ میں کوڈ لکھنے والے نوجوان پاکستانی آئیں اور فائدہ اٹھائیں۔دانش آئی ٹی پارک کا اصل پیمانہ وہ کمپنیاں ہوں گی جو اس کے اندر شروع ہوں گی اور وہ برآمدات جو یہاں سے جائیں گی۔

Share This Article