راولپنڈی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 30 دسمبر کو مرکزی مسلم لیگ کا یومِ تاسیس اور حلف برداری کا پروگرام منعقد ہوا۔ تقریب میں مختلف عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی اور پارٹی کے نظریۂ پاکستان کی حفاظت اور عوامی خدمت کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔شیخ محمد یعقوب نے کہا کہ یومِ تاسیس وہ تاریخی دن ہے جب قائدِاعظمؒ نے آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیاد رکھی تھی اور اسی سوچ کے عین مطابق مرکزی مسلم لیگ وجود میں آئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ نظریۂ پاکستان کی محافظ رہے گی اور اسی منشور کے تحت عوامی خدمت انجام دے گی۔احسان اللہ منصور نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ ملک میں اصولی سیاست اور عوامی فلاح کا عملی ماڈل پیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کارکنان کو پارٹی کا اصل سرمایہ قرار دیا اور کہا کہ تنظیم کو یونین کونسل تک مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ مقامی سطح پر مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔شہباز راجپوت نے راولپنڈی میں پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کے لئے جاری اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ حلف برداری کی یہ تقریب تنظیمی استحکام کی علامت ہے جس سے کارکنوں میں نئی توانائی اور عزم پیدا ہوگا۔انجینئر مبین صدیقی نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ کی سیاست اقتدار کے لئے نہیں بلکہ خدمتِ خلق کے لئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی راولپنڈی میں فلاحی منصوبوں، عوامی رابطہ مہم اور تنظیمی سرگرمیوں کو وسعت دے کر حقیقی ریلیف پہنچانے کی کوشش کرے گی۔تقریب کے اختتام پر نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا اور پارٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ اس موقع پر تاکید کی گئی کہ مرکزی مسلم لیگ مقامی سطح پر تنظیمی مضبوطی اور عوامی خدمت کو اپنی ترجیح بنائے گی۔
