برطانوی ہائی کمشنر کا لوک ورثہ کا دورہ، شجرکاری مہم میں پودا لگایا

newsdesk
1 Min Read
جین میریاٹ نے لوک ورسہ کمپلیکس شکرپریان میں درخت لگایا اور موسمیاتی تبدیلی و سیلابی امداد پر برطانیہ کے تعاون کا اظہار کیا

اسلام آباد: پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر عزت مآب جین ماریٹ نے لوک ورثہ کا دورہ کیا اور شکرپڑیاں میں واقع لوک ورثہ کمپلیکس میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ایک پودا لگایا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ لوک ورثہ پاکستانی ثقافتی ورثے کی ترویج اور فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ برطانیہ حالیہ سیلابی صورتِ حال میں پاکستانی عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔

تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت فراح ناز اکبر اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد وقاص سلیم بھی موجود تھے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے