راولپنڈی: یونین کونسل 9 بنگش کالونی بدر کالونی میں پانی بحران پر احتجاج، واسا کے خلاف نعرہ بازی
یوسی 09 بدر کالونی میں پانی کی طویل بندش کے خلاف اہلِ علاقہ نے احتجاج کیا اور واسا حکام کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹیوب ویل کی موٹر عرصہ دراز سے خراب ہے جس کے باعث پانی کی سپلائی معطل ہے اور متعدد گلیاں شدید قلت کا شکار ہیں۔احتجاج کے دوران علاقہ مکینوں نے متنبہ کیا کہ اگر کل تک موٹر درست نہ کی گئی اور پانی کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو وہ واسا دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے۔اس موقع پر چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی ظہیر احمد اعوان نے اہلیانِ یونین کونسل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں ٹیوب ویلوں کی ناقص موٹریں روزانہ جل رہی ہیں نااہل ایم ڈی واسا اور دیگر افسران غیرزمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔جس کے باعث خصوصاً رمضان المبارک میں شہری سخت مشکلات اور اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خراب موٹر فوری تبدیل کی جائے اور پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
یونین کونسل 9 بنگش کالونی بدر کالونی میں پانی بحران پر احتجاج، واسا کے خلاف نعرہ بازی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
