آورٹ فاؤنڈیشن کے اینٹی تمباکو پروگرام کے ٹیم لیڈر جناب صفدر رضا کی قیادت میں وفد نے پارلیمانی سیکرٹری برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشنز رکن اسمبلی سبین غوری کے دفتر کا دورہ کیا۔ وفد نے سبین غوری کو ان کے مسلسل تعاون پر نیک خواہشات اور شکریہ پیش کیا۔آورٹ فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ملاقات کے دوران اینٹی تمباکو پروگرام کے اہداف اور جاری شعوری مہمات کے متعلق بریفنگ دی اور نوجوانوں میں تمباکو کے مضر اثرات کے خلاف آگاہی بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ وفد نے اس بات پر اظہارِ اطمینان کیا کہ پارلیمانی سطح پر تعاون سے عوامی مہمات کو تقویت مل سکتی ہے۔سبین غوری نے آورٹ فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا اور نوجوانوں میں صحت مند رویوں کی بیداری کو اولین ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل اور پارلیمانی سطح پر مشترکہ اقدامات سے تمباکو کے نقصان دہ اثرات کے خلاف بہتر نتائج حاصل ہو سکتے ہیں اور ایسے پروگرامز کی حمایت جاری رہے گی۔
