قونصل جنرل سے فیڈریشن چیمبرز کا تجارتی وفد ملاقات

newsdesk
2 Min Read
نیویارک میں قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی سے پاکستان چیمبرز تجارت و صنعت کے تجارتی وفد کی ملاقات، کاروباری تعلقات اور برآمدات پر زور دیا گیا۔

عامر احمد اتوزئی نے نیویارک میں پاکستان چیمبرزِ تجارت و صنعت کی تنظیم کے تجارتی وفد کا استقبال کیا۔ تجارتی وفد اس وقت امریکہ کے مختلف شہروں میں تجارتی مواقع تلاش کرنے اور سرمایہ کاری، کاروباری تعاون اور برآمدات کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کر رہا ہے۔قونصل جنرل نے امریکی تجارتی اور کاروباری ماحول کی بدلتی نوعیت پر روشنی ڈالی اور ایسے شعبوں کی نشاندہی کی جن میں پاکستانی صلاحیتیں مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کے درمیان بڑھتی ہوئی رابط کاری دو طرفہ تجارتی حجم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔قونصل جنرل نے کہا کہ قونصل خانہ تجارتی وفد کی رابطہ کاری، نیٹ ورکنگ اور مارکیٹ تک رسائی میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے وفد کے نمائندوں کو پائیدار شراکت داری قائم کرنے، بیرون ممالک مقیم پاکستانی برادری کے نیٹ ورکس سے فائدہ اٹھانے اور ملک کی متنوع برآمدی مصنوعات کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔ملاقات کے دوران شرکاء نے مشترکہ طور پر پاکستان کے معاشی مفادات کو امریکہ میں مضبوط بنانے کا عزم دہرایا اور تجارتی وفد نے موقع سے فائدہ اٹھا کر مستقبل میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے لیے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ نیویارک، ۱۷ نومبر ۲۰۲۵

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے