ریلوے پریم یونین کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے کہا ہے کہ ریلوے پریم یونین ریلوے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے دن رات سرگرم ہے اور حکومت سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تمام ریلو کارز میں ریلوے ملازمین کے پاس اور پی ٹی او پر کھانے کے چارجز فی الفور بند کئے جائیں تاکہ محنت کشوں کے اخراجات کم ہوں۔ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے ریٹائرڈ ریلوے ملازمین کے واجبات کے فوری ادا کرنے پر زور دیا اور کہا کہ کئی ریٹائرڈ اہلکار طویل عرصے سے اپنے بقایاجات کے منتظر ہیں جنہیں فوری طور پر جاری کیا جائے۔ ریلوے پریم یونین مطالبہ کرتی ہے کہ ملازمین کے مستحقہ حقوق اور واجبات ادا کئے بغیر تنظیم احتجاج پر مجبور ہو سکتی ہے۔تقریب میں شمولیت کے اعلان کرنے والوں میں سید نصیر شاہ، فاروق خان، افتخار احمد ملک اور مسرت جاوید شامل تھے جنہیں خوش آمدید کہا گیا۔ سینئر رہنماؤں سید ظہور شاہ، یونس جٹ، محمد خان، خضر حیات ملک، طاہر، رستم خان، رشید خان جدون، وقار سواتی اور حماد ولی نے بھی خطاب کرتے ہوئے مزدوروں کے مطالبات کی حمایت کی۔مقررین نے ہسپتال کی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ریلوے ہسپتال میں چیک اپ تو کیا جاتا ہے مگر ادویات باہر سے خریدنے کی پرچی دی جاتی ہے جو موجودہ مہنگائی میں مزدور گھرانوں کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ریلوے ملازمین کو مفت ادویات فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ صحت کی سہولتیں باوقار انداز میں مل سکیں۔سینئر رہنما سید ظہور شاہ نے کہا کہ ٹی ایل اے الاونس کی مد میں ملازمین کے بقایاجات جو تنخواہ کے منطقی معیار کے مطابق ہیں، چار سال سے معطل ہیں جنہیں فوری طور پر بحال کیا جائے اور الیکٹر ٹیکنیکل الاونس بھی دوبارہ فعال کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ریلوے انتظامیہ نے فوری طور پر واجبات ادا نہ کئے تو پریم یونین احتجاج کے راستے اختیار کرنے پر مجبور ہو جائے گی اور حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدگی دکھانی چاہئے۔
