ماہرِ دل نے ۴۰ سال سے زائد افراد کو حفاظتی کٹ رکھنے کا مشورہ

newsdesk
2 Min Read

حالیہ عرصے میں نوجوانوں میں دل کے دوروں کی شرح میں اضافے کے تناظر میں ایک معروف ماہرِ قلب نے ۴۰ سال سے زائد عمر کے افراد کو اہم احتیاطی اقدامات اپنانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بروقت اور سادہ فرسٹ ایڈ کئی جانیں بچا سکتی ہے اور یہ دل کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔ماہر نے واضح کیا کہ اگر کسی کو اچانک سینہ کے درمیان کھچاؤ یا درد محسوس ہو جو بائیں بازو یا گردن کی طرف پھیلے، شدید پسینہ آئے، رنگ زرد پڑ جائے، سانس لینے میں دشواری ہو یا ایسا محسوس ہو جیسے سینے پر کوئی بیٹھا ہوا ہے اور شدید بے چینی ہو تو یہ دل کے دورے کی علامت ہو سکتی ہے۔ ایسے علامات ظاہر ہوتے ہی فوری قدم اٹھانا ضروری ہے۔مذکورہ صورتحال میں ماہر کا مشورہ ہے کہ متعلقہ شخص فوراً ڈسپرین کی ایک گولی چبا کر نگل لے اور زبان کے نیچے ایک اینجی سیڈ گولی رکھ دی جائے۔ ساتھ ہی شرٹ کے اندر بائیں جانب سینے پر ڈیپونِڈ این ٹی فائیو سکن پیچ لگا دیا جائے تاکہ ہسپتال پہنچنے تک مریض کی حالت میں بہتری آئے۔ڈاکٹر نے بتایا کہ اس سادہ سی کٹ کی مجموعی لاگت محض ۵۰ تا ۵۵ روپے ہے اور فرسٹ ایڈ کے فوری اقدامات سے مریض ہسپتال پہنچنے تک جان کے خطرے سے بچے گا، انشاءاللہ۔ انہوں نے تمام ۴۰ سال سے زائد عمر افراد سے درخواست کی کہ یہ ہارٹ سیفٹی کٹ گھر، دفتر، گاڑی، کوٹ کی اندرونی جیب یا خواتین ہینڈ بیگ میں رکھیں تاکہ اچانک صورتِ حال میں فوری مدد ممکن ہو اور دل کی حفاظت ممکن بنے۔اللہ کریم سب کو صحت وسلامتی عطا فرمائے۔ آمین

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے