کلر سیداں ضلع راولپنڈی میں واقع ہے۔اور تحصیل کلرسیداں کا صدر مقام ہے۔کلر سیداں راولپنڈی سے40 کلومیٹر،اسلام آباد سے 50 کلومیٹر،ڈڈیال سے 50 کلومیٹر،گوجر خان سے 24 کلومیٹر اور لاہور سے 254 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
تحصیل کلرسیداں کی آبادی غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2019 ٹوٹل 240000 نفوس پر مشتمل ہے مجموعی اعدادوشمار کے مطابق 60 فیصد نوجوان کل آبادی کا 160000 ہیں اسی اعدادوشمارکے حوالے سے پچپن فیصد خواتین کی تعداد تقریبا 88 ہزار بنتی ہیں ۔
اس تحصیل میں ہزاراں سالوں سے انسان رہتے آے ہیں۔ یہاں پر ایسے نشانات پاے گئے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کے یہاں پر انسان کتنا پرانا رہتا آیا ہے یہ ہندوؤں اور بدھ مت کے دور سے بھی گزرا ہے۔ پنجاب کے گندھارا دور کا ایک بڑا نشان مانکیالہ سٹوپا اس کے قریب ہے۔ جو کشان دور میں بنایا گیا تھا۔ اور یہ دسویں صدی میں پنجاب کی ٢٩ویں آزاد حکومت کابل شاہی میں رہی۔ اس کے بعد یہ عزنی اور پھر دہلی کی سلطنتؤں کے ساتھ جڑی رہی۔ 18ویں صدی میں اورنگ زیب کی وفات کے بعد مغل سلطنت کمزور پڑ نے پر ایران نے ہلہ بول دیا۔ پنجاب کو 1737 سے لے کر 1797 تک اس مشکل دور سے گزرنا پڑا۔رنجیت سنگھ کے دور میں یہاں پر امن اور کاروبار شروع ہوا۔ 1849 میں پنجاب پر انگریزؤں نے قبضہ کر لیا۔ یہاں پرمسلمانوں کے ساتھ ہندو اورسکھ بھی رہتے رہے ہیں۔ کلر شہر میں بیدی محل اور کرشن مندر اس وقت کی نشانیاں ہیں۔ قیام پاکستان کے بعد ہندو اور سکھ یہاں سے چلے گئے
تحصیل کلر سیداں کو سڑک کے رستے گوجر خان روات بیول کہوٹہ راولپنڈی اور آزاد جمعوں و کشمیر سے ملایا گیا ہے
تبصرے