پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے بانی و مرکزی صدر اور ڈویژنل کمشنر اسلام آباد بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر محمد افضل بابر نے صوبائی کمشنر IBSA طارق علیم گل کو پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
ڈاکٹر محمد افضل بابر نے طارق علیم گل کی نئی ذمہ داری پر انہیں نیک خواہشات پیش کیں اور اسکاؤٹس کے شعبے میں ان کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے مابین باہمی تعاون اور مستقبل کے پروگراموں پر بات چیت بھی ہوئی۔
تقریب میں ڈائریکٹر ایڈلٹ ٹریننگ اینڈ پروگرام پی بی ایس اے زاہد محبوب اور سید فیصل جمیل بھی موجود تھے جنہوں نے اس موقع پر شرکت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
