سندھ میں بچوں کی صحت کیلئے پولیو ٹیموں کا دورہ گُجرو

newsdesk
1 Min Read

یونیسف سندھ کے سربراہ پریم بہادر چاند اور کمیونیکیشن اسپیشلسٹ ایلیسن کلیمنٹ نے گوجرو میں پولیو ویکسینیشن ٹیموں کا دورہ کیا اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر ای آر یو کے کوآرڈینیٹر سید قائم اکبر نمائی بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے فرنٹ لائن ورکرز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو کے قطرے ہر بچے تک پہنچائیں گے۔

ان رہنماؤں کے دورے کا مقصد ویکسینیشن ٹیموں کی حوصلہ افزائی اور بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کے عزم کی تجدید تھا۔ انہوں نے گوجرو میں ای آر یو کے ادارے کے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں اور سندھ کو پولیو فری بنانے کے لئے ہر بچے تک ویکسین لازمی پہنچنا چاہیے۔

یونیسف کے نمائندوں اور مقامی انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ والدین اور معاشرتی رہنماؤں کے تعاون سے ہر مہم کو کامیاب بنائیں گے تاکہ پولیو کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے اور بچوں کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے