بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان نیوی کی کوششوں اور ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرولز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر نے سمندری سکیورٹی اور خطے میں استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بحرین ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف کا دورہ دونوں ممالک خصوصاً مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
