قومی سائبر کرائم ایجنسی نے یوٹیوبرز کے خلاف غیر قانونی آن لائن سرگرمیوں کے معاملے میں کارروائی تیز کر دی ہے۔ اس کارروائی کے تحت معروف یوٹیوبر ڈاکی بھائی کی گرفتاری کے بعد ان کی پوچھ گچھ سے حاصل ہونے والی معلومات پر اقرا کنول، انس علی، مدثر حسن اور محمد حسنین کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
ان یوٹیوبرز پر الزام ہے کہ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس، جعلی ٹریڈنگ اسکیمز اور فرضی انویسٹمنٹ ویب سائٹس کی تشہیر کی۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق اس کیس کی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے اور اب اسے عدلیہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
