پاکستان آٹو پارٹس سمٹ 2025 میں ہارون اختر خان کی شرکت

newsdesk
2 Min Read

وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان نے آٹو پارٹس سمٹ 2025 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ملک میں آٹو پارٹس انڈسٹری کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ ملک کی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس کا قومی جی ڈی پی میں حصہ 3 فیصد ہے اور اس نے اڑھائی ملین سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

ہارون اختر خان نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت سات بڑی کار ساز کمپنیاں مقامی سطح پر گاڑیاں تیار کر رہی ہیں، جنہیں 1200 سے زائد آٹو پارٹس ساز اداروں کی معاونت حاصل ہے۔ تاہم، انہوں نے اعتراف کیا کہ صنعت کو توانائی کی قیمتوں، ٹیکنالوجی کی فراہمی اور مالیاتی وسائل جیسے مسائل درپیش ہیں، جن کے حل کے لیے مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر حکومت ایسی پالیسیاں بنانے کے لیے پرعزم ہے جن سے ملکی آٹو انڈسٹری عالمی معیار تک پہنچ سکے۔ انہوں نے نئے انرجی وہیکل پالیسی 2025-30 کے نفاذ کی یقین دہانی کرائی، جس سے اس شعبے میں جدت اور پائیداری کو فروغ ملے گا۔

خصوصی معاون نے مزید کہا کہ حکومت تحقیق، ترقی اور برآمدات کے فروغ میں صنعت کو مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے تاکہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری عالمی منڈیوں میں مقابلہ کر سکے۔ انہوں نے صنعتکاروں کو جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق میں سرمایہ کاری کی ترغیب بھی دی اور کہا کہ حکومت اور انڈسٹری کے باہمی تعاون سے پاکستان کو علاقائی آٹو موٹو حب میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اپنی تقریر کے آخر میں ہارون اختر خان نے کہا کہ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے