ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری ڈاکٹر رضوان نصیر کی زیر صدارت ایک اہم صوبائی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس کا مقصد آپریشنل تیاری، بین الضلعی ہم آہنگی اور حکمت عملی کی منصوبہ بندی کا جائزہ لینا تھا۔ یہ اجلاس ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے نو قائم شدہ اقوام متحدہ انساراگ ہال میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کے تمام ونگز کے سربراہان، ڈویژنل اور ضلعی ایمرجنسی افسران نے شرکت کی۔ ضلعی ایمرجنسی افسران نے ڈی آر ایم اجلاس میں آن لائن شمولیت اختیار کی اور اپنے علاقوں کی کارکردگی اور تیاری سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں صوبے بھر میں ایمرجنسی حالات سے موثر طور پر نمٹنے، بین الاضلاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور مستقبل کے لیے بہترین حکمت عملی وضع کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے افرادی و تکنیکی وسائل کے بہتر استعمال اور مینجمنٹ میں مزید بہتری کے طریقہ کار پر بھی غور کیا۔
