چکوال میں یومِ آزادی انڈر 16 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچز کی جھلکیاں

newsdesk
1 Min Read

ضلع چکوال میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کی مناسبت سے انڈر 16 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچز کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ مقابلے اوشین کرکٹ گراؤنڈ میں دو روز تک جاری رہے، جن میں نوجوان کرکٹرز نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

میچز کے اختتام پر انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ڈی او اسپورٹس سمیت ضلع کے اہم عہدیداران شریک ہوئے۔ تقریب میں مسلح افواج کے افسران بطور خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کئے گئے اور انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی مفید سرگرمیوں میں شرکت کو سراہتے ہوئے، اس طرح کی تقریبات کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب کا مقصد نہ صرف نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا تھا بلکہ آزادی کے مقاصد اور قومی یکجہتی کا پیغام بھی اجاگر کرنا تھا۔ علاقے کے عوام اور کھلاڑیوں نے ان سرگرمیوں کو سراہا اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے