اسلام آباد کے علاقے کُری میں قائم ہونے والے دانش اسکول پروجیکٹ پر کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لینے کے لیے سیکریٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے منصوبے کی سائٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے حالیہ بارشوں کے باعث کام میں سست روی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ تعمیرات کے ہر مرحلے میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔
دورے کے دوران سیکریٹری نے ایڈمن بلاک اور کیفیٹیریا بلاک کا معائنہ کیا اور اکیڈمک و ہاسٹل بلاکس کے فائنشنگ سیمپلز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسکول کے لیے پائیدار اور طلبہ کے لیے سازگار مٹیریلز کا انتخاب کیا جائے۔
دانش اسکول کُری کا یہ منصوبہ نادار اور محروم طبقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس پروجیکٹ سے معاشرتی شمولیت کو فروغ ملے گا اور قومی ترقی میں مثبت کردار ادا ہوگا۔
