آرمی چیف عاصم منیر کا امریکہ کا سرکاری دورہ اور اہم ملاقاتیں

newsdesk
2 Min Read

پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکہ میں ہیں، جہاں انہوں نے امریکی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے اہم ارکان سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

عاصم منیر کی جانب سے یہ دورہ رواں سال ان کے گزشتہ پانچ روزہ امریکی دورے کے فوراً بعد کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل اپنے جون کے دورے میں، انہوں نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ خصوصی ظہرانے میں شرکت کی تھی، اور یہ اعزاز حاصل کیا کہ وہ پہلی بار کسی حاضر سروس آرمی چیف کے طور پر امریکی صدر سے براہ راست ملاقات کرنے والے فوجی سربراہ بن گئے۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی احترام پر مبنی ایک وسیع اور کثیر الجہتی شراکت داری کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس اہم دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں استحکام اور وسعت کے تناظر میں غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے