ریزیلینٹ پاکستان کی قربانیوں اور اتحاد کا جشن مظفرآباد میں

newsdesk
1 Min Read

مظفرآباد میں وزارت غربت میں کمی و سماجی تحفظ، پیغامِ پاکستان، اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے تحت آزاد جموں و کشمیر میں مقامی ترقیاتی پروگرام کا شاندار اور رنگا رنگ انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے "ریزیلینٹ اینڈ رائزنگ پاکستان” مہم کو اجاگر کرنا تھا، جس میں حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے اہم کردار ادا کیا۔

تقریب میں 101 افراد، جن میں مرد، خواتین اور نوجوان شامل تھے، نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کی خاص بات طلبہ کے تاثیر انگیز تقاریر اور دلکش ٹیبلوز پیش کرنا تھا، جس سے حاضرین میں جذبہ محبت وطن مزید پروان چڑھا۔

اس موقع پر وزیر پاور ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید نے بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے قائد اعظم کے وژن اور قومی ہیروز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اصل طاقت اس کے عوام، اتحاد اور ناقابل تسخیر عزم میں ہے۔ انہوں نے سیاست سے بالا تر ہو کر اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا، پاکستان کے مضبوط دفاع کی تعریف کی اور کشمیر کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے