اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے ایک وفد نے جی-10 مرکز کے نو منتخب صدر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے کامیاب مدتِ صدارت کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفد نے مارکیٹ کے مسائل کے حل اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی سی سی آئی کے صدر ناصر منصور قریشی کی قیادت میں اس وفد میں چیئرمین فاؤنڈر گروپ تاریخ صادق، سینئر نائب صدر عبد الرحمان صدیقی اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری بھی شامل تھے۔ وفد نے کہا کہ مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل کے حل اور کاروباری طبقے کی بہتری کے لیے قریبی رابطہ اور تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
آئی سی سی آئی رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے تسلسل پر بھرپور یقین دہانی کرائی اور مارکیٹ کے نمائندوں کے ساتھ مل کر کاروباری برادری کے مفادات کے تحفظ اور علاقائی کاروباری ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفد نے جی-10 مرکز کی نو منتخب انتظامیہ کو یقین دہانی کرائی کہ ہر سطح پر ان کی رہنمائی اور تعاون جاری رکھا جائے گا۔
