32ویں بیچ کو الوداع، الٹراساؤنڈ ڈپلومہ میں کامیاب سفر

newsdesk
2 Min Read

کارڈف میڈ انسٹیٹیوٹ میں الٹراساؤنڈ ڈپلومہ کے 32 ویں بیچ کو شاندار انداز میں رخصت کیا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور ان کی محنت کو سراہا گیا، جبکہ ادارے نے شعبہ طب میں ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بیسک الٹراساؤنڈ ڈپلومہ پروگرام کے طلبہ نے نہ صرف تعلیمی قابلیت کا مظاہرہ کیا بلکہ دورانِ تربیت استوار ہونے والے تعلقات اور قیمتی یادیں بھی اس سفر کا حصہ رہیں۔ یہ پروگرام نہایت جامع تربیت فراہم کرتا ہے جس سے طلبہ کو جدید الٹراساؤنڈ مہارتیں، کلینیکل اعتماد اور عملی تجربہ حاصل ہوتا ہے جو انہیں حقیقی طبی ماحول میں نمایاں بنانے کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔

تربیتی پروگرام میں انٹرایکٹو ورکشاپس، ماہرین کی زیر نگرانی لیکچرز اور عملی مشقوں کے ذریعے طلبہ کو جدید معلومات اور ہنر سکھائے گئے۔ اس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں واضح بہتری آئی اور وہ بہتر انداز میں مریضوں کی دیکھ بھال کے قابل ہوئے۔

انسٹیٹیوٹ کا کہنا ہے کہ وہ عالمی معیار کے ڈپلومہ جات اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے کے عزم پر کاربند ہے اور طلبہ کو ایک سازگار اور معاون تعلیمی ماحول فراہم کیا جاتا ہے۔ فئیر ویل کی تقریب میں طلبہ اور اساتذہ نے خوشی، تشکر اور مستقبل کی امیدوں کے ساتھ یادگار لمحات گزارے۔

کارڈف میڈ انسٹیٹیوٹ نے آنے والے بیچز، نئے کورسز اور ورکشاپس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الٹراساؤنڈ، گائنی، یورولوجی سمیت دیگر میڈیکل شعبوں کی تربیت کے لیے اپنے پروگرام جاری رکھے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے