کیڈٹ کالج حسن ابدال کے طلبہ کا فاسٹ این یو سی ای ایس اسلام آباد میں انٹرن شپ تجربہ

newsdesk
1 Min Read

کیڈٹ کالج حسن ابدال کے طلبہ نے نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز (فاسٹ-نیوکس)، اسلام آباد کیمپس میں ایک ہفتے پر محیط سمر انٹرن شپ پروگرام میں شرکت کی، جس میں انہوں نے بھرپور دلچسپی اور سرگرمی کا مظاہرہ کیا۔

انٹرن شپ کے دوران طلبہ نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں کیمپس کا دورہ، ریزیومے لکھنے کی تربیت، بنیادی ایم ایس آفس ٹریننگ، گرافکس اور ابتدائی پائتھن پروگرامنگ سیشنز شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبہ نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی فعال حصہ لیا اور باسکٹ بال کے مقابلے میں نہایت جوش و خروش سے میدان میں اترے۔

انٹرن شپ کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد کیمپس کے ڈائریکٹر نے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ اس اقدام سے طلبہ کو تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ مہارتیں سیکھنے کا نادر موقع میسر آیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے