کوٹ رادھا کشن میں کمبوہ ٹیلنٹ ایوارڈ 2026، 27 ہونہار طلبہ کی پذیرائی

newsdesk
1 Min Read
انجمن فلاحِ کمبوہاں کوٹ رادھا کشن کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ایوارڈ 2026 میں ہونہار طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

کوٹ رادھا کشن (نمائندہ خصوصی) انجمن فلاحِ کمبوہاں کوٹ رادھا کشن کے زیر اہتمام کمبوہ ٹیلنٹ ایوارڈ 2026 کی ایک باوقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے 27 طلبہ و طالبات کو شیلڈز، تعریفی اسناد اور نقد انعامات دیے گئے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ تقریب کی صدارت چوہدری شہباز احمد کمبوہ اور چوہدری ایوب خاور کمبوہ نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض حافظ عبدالرزاق کمبوہ اور ایڈووکیٹ آصف فاروق کمبوہ نے انجام دیے۔

اس موقع پر سابق ہاکی چیمپئن چوہدری اختر رسول کمبوہ، ڈائریکٹر پاکستان ریلوے و چیف آرگنائزر انجمنِ کمبوہاں پاکستان چوہدری خالد بشیر کمبوہ، انجینئر چوہدری مقصود احمد کمبوہ، چوہدری اشفاق کمبوہ، لالا ظفر کمبوہ اور بابر پاشا کمبوہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

چوہدری خالد بشیر کمبوہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔ تقریب کا اہتمام حاجی شہباز احمد کمبوہ، چوہدری ایوب خاور کمبوہ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں سے کیا گیا، جس میں کمبوہ برادری نے بھرپور شرکت کی۔

Share This Article