اسلام آباد: معروف سماجی و کاروباری شخصیت راجہ اویس منہاس کے صاحبزادے کی دعوتِ عقیقہ کے سلسلے میں سعودی عرب کے شہر الجبیل میں ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سعودی عرب کی معروف کاروباری شخصیت ابو علی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز کاروباری، سماجی اور دیگر معزز شخصیات کے علاوہ دوست احباب کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور میزبان خاندان کی خوشیوں میں بھرپور حصہ لیا۔
دعوتِ عقیقہ میں سی ای او ہوریکین کمپنی راجہ عمر فاروق منہاس، جنرل منیجر ہوریکین راجہ سہیل منہاس، معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری طالب، چوہدری شاہد، عامر کیانی، عاطف گجر، رانا شاکر، راجہ زین، راجہ شوکت، رضا، راجہ شاہد محمود، راجہ عثمان منہاس، فیصل بھٹی، ذیشان امجد، ملک یحییٰ، توصیف الطاف، میاں یاسر، راجہ نعیم منہاس، زین ایاز، راجہ خاقان، ملک نزاکت حسین، سائیں عزیر، راجہ عزیز الرحمان عرف حماد، سہیل غفور اور سمیع نیازی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
اس موقع پر میزبان راجہ اویس منہاس کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا ماحول خوشگوار اور دوستانہ رہا، جہاں شرکاء نے باہمی ملاقاتوں کے دوران خوشی کے اس موقع کو یادگار بنایا۔
شرکاء نے راجہ اویس منہاس کو بیٹے کی ولادت اور دعوتِ عقیقہ پر دلی مبارک باد پیش کی اور نومولود کے لیے صحت و سلامتی، خوشحال زندگی، نیک نصیبی اور روشن مستقبل کی دعائیں کیں۔ مہمانوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو والدین کے لیے باعثِ فخر و مسرت بنائے۔
تقریب کے اختتام پر راجہ اویس منہاس نے دعوتِ عقیقہ میں شرکت، محبتوں کے اظہار اور خوشی میں شریک ہونے پر تمام معزز مہمانوں اور دوست احباب کا شکریہ ادا کیا۔
