قائداعظم کا خواب ٹیکنالوجی میں ترقی سے تعبیر ہوگا، شزا فاطمہ

newsdesk
1 Min Read
وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی پر پیغام جاری کیا۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 78ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم نے جس خودمختار اور باوقار قوم کا خواب دیکھا تھا، اس کی حقیقی تعبیر ٹیکنالوجی کے میدان میں پیش رفت سے وابستہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قائداعظم کا وژن اور بصیرت آج بھی پاکستان کے روشن اور جدید مستقبل کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کے مطابق “ایمان، اتحاد، تنظیم” کو رہنما اصول بنا کر ہی ملک میں جدید تعلیمی اور ڈیجیٹل انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ قائداعظم کے اصولوں کی روشنی میں ہر فرد کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، تاکہ پاکستان ایک باوقار، خودمختار اور جدید قوم کے طور پر آگے بڑھ سکے۔

وفاقی وزیر نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔

Share This Article