ریاض: وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل دیمہ الیحیٰ سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات ریاض میں جاری عالمی ٹیکنالوجی کانفرنس ’’لیپ 2026‘‘ کی سائیڈ لائنز پر ہوئی، جس میں ڈیجیٹل شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور اسے مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے متعلق معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔ دونوں جانب سے ڈیجیٹل معیشت میں جدت کے فروغ اور ڈی سی او کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر ممبر ممالک کے درمیان تکنیکی اشتراک اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
