اسلام آباد ایکسائز کی شہریوں کے لیے آن لائن، موبائل اور ڈور اسٹیپ سہولیات

newsdesk
3 Min Read
اسلام آباد ایکسائز شہریوں کو آن لائن، موبائل اور ڈور اسٹیپ سروسز کے ذریعے سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کو تیز، شفاف اور آسان خدمات فراہم کرنے کے لیے مختلف سہولیات کو آن لائن اور موبائل سروسز کے ذریعے مزید قابل رسائی بنا دیا ہے۔ محکمہ کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عوام کو غیر ضروری طور پر دفاتر کے چکر لگانے سے بچانا اور گھر بیٹھے درخواستیں جمع کرانے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

شہری www.islamabadexcise.gov.pk پر جا کر Online Services کے ذریعے Transfer of Ownership کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اسی پورٹل کے ذریعے گاڑی کی Physical Inspection ID جنریٹ کی جا سکتی ہے، ٹرانسفر فیس اور چالان کی تفصیلات معلوم کی جا سکتی ہیں، جبکہ دیگر متعلقہ سہولیات سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ ایکسائز کی آن لائن سہولیات Pak App کے ذریعے بھی دستیاب ہیں۔ شہری اپنے موبائل فون میں Pak App انسٹال کر کے گھر بیٹھے گاڑی کا Road/Token Tax آن لائن جمع کرا سکتے ہیں، جس کے لیے دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔ اسی طرح Transfer of Ownership اور New Registration سے متعلق تمام سرکاری فیسیں بھی Pak App کے ذریعے محفوظ اور آسان انداز میں ادا کی جا سکتی ہیں۔

عوامی سہولت کے لیے اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہفتہ وار تعطیلات میں خصوصی موبائل سروس بھی شروع کر رکھی ہے۔ اس شیڈول کے تحت ہفتہ کے روز F-9 Park میں شام 4:00 بجے سے 7:00 بجے تک، جبکہ اتوار کے روز Kachnar Park میں شام 4:00 بجے سے 7:00 بجے تک اسلام آباد ایکسائز کی موبائل ٹیم موجود ہوگی۔

ان مقامات پر شہری گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹرانسفر آف اونرشپ، پوسٹ ٹرانسفر اور محکمہ ایکسائز کی دیگر متعلقہ خدمات موقع پر حاصل کر سکیں گے۔

محکمہ کی Doorstep Service بھی بدستور جاری ہے۔ شہری رجسٹریشن، ٹرانسفر آف اونرشپ اور دیگر خدمات گھر پر حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن 383-383-111-051 پر رابطہ کر کے اپنی اپائنٹمنٹ بک کرا سکتے ہیں۔ اپائنٹمنٹ کے مطابق محکمہ کی ٹیم مقررہ وقت پر شہریوں کے گھر پہنچ کر مطلوبہ خدمات فراہم کرے گی۔

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، آن لائن سہولیات، موبائل سروسز اور ڈور اسٹیپ سروسز کے ذریعے شہریوں کو باوقار، شفاف اور بروقت خدمات فراہم کرنے کا عمل جاری رہے گا تاکہ عوام کا وقت محفوظ ہو، دفاتر میں رش کم ہو اور سرکاری خدمات تک رسائی مزید آسان اور مؤثر بنائی جا سکے۔

بلال اعظم

ڈائریکٹر ایکسائز

Share This Article