راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) نے راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کی معزز قانونی برادری کے لیے خصوصی لائر فیسیلیٹیشن کاؤنٹر باضابطہ طور پر قائم کر دیا ہے۔
اس کاؤنٹر کا افتتاح آر آئی سی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر قربان حسین خان نے سینئر ایڈووکیٹ مسٹر نجم حنیف کے ہمراہ کیا۔
آر آئی سی کے مطابق یہ اقدام قانونی پیشہ ور افراد کے لیے صحت کی سہولتوں کو ہموار، ترجیحی اور مؤثر انداز میں فراہم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
