بلیک روسٹر کافی شاپ کا شاندار افتتاح

newsdesk
2 Min Read
اسلام آباد کے ایف سکس سپر مارکیٹ میں بلیک روسٹر کافی شاپ کا شاندار افتتاح، معروف شخصیات کی شرکت اور معیاری کافی کلچر کے فروغ کی امید

بلیک روسٹر کا افتتاح اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز ایف سکس سپر مارکیٹ میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ منعقد ہوا جہاں ملک کی نمایاں کاروباری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں شوکت محمود عامر، رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، رکن قومی اسمبلی انور تاج، پاکستان سویٹ ہوم کی سرپرستِ اعلیٰ زمرد خان، سردار یاسر، آغا شیراز ملک، محمد رضوان اعوان، اشرف شہباز، سعید اکبر، چودھری عمران، ظفر بختاوری، احمد محسن اور دیگر معزز مہمان موجود تھے جنہوں نے رسمی طور پر ربن کاٹ کر بلیک روسٹر کا افتتاح کیا۔تقریب کے خطاب کرنے والوں نے کہا کہ ایسے جدید اور منفرد کاروباری منصوبے اسلام آباد میں معیاری کافی کلچر کے فروغ کے لیے خوش آئند ہیں۔ مہمانوں نے انتظامیہ کو کامیاب آغاز پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ بلیک روسٹر اپنی منفرد خدمات، معیاری مشروبات اور خوشگوار ماحول کی وجہ سے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔شرکائے تقریب نے ایک دوسرے سے ملاقات کی، کافی شاپ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور یادگاری تصاویر کے ساتھ افتتاحی لمحات قید کیے۔ خوشگوار ماحول اور خیرسگالی کے جذبات میں یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی اور بلیک روسٹر کے مستقبل کے لیے نیک تمنائیں پیش کی گئیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے