رمضان اور عید میں پریمیم کارڈ خرچ میں واضح اضافہ

newsdesk
6 Min Read
ویزا کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رمضان اور عید میں پاکستان میں پریمیم کارڈ خرچ ۸۰ فیصد بڑھا جبکہ عید کے دوران مجموعی خرچ ۱۰ فیصد بڑھا۔

ویزا کی اہم معلومات ظاہر کرتی ہیں کہ پاکستان میں رمضان اور عید الفطر کے دوران اخراجات میں 80% اضافہ

• رمضان کے دوران خرچ کرنے کے انداز تبدیل ہوئے اور عید الفطر قریب آتے ہی انتہا پر پہنچ گئے،عید کی مدت کے دوران کل اخراجات 10% زیادہ رہے۔

*کراچی، 29اپریل2026:* ڈیجیٹل ادائیگیوں کے عالمی لیڈر ویزا نے آج ویزا کنسلٹنگ اینڈ اینالیٹکس ریٹیل اسپینڈ مانیٹر(Visa Consulting And Analytics Retail Spend Monitor) کی بنیاد پر پاکستان میں رمضان المبارک اور عید الفطر کےموقع پر صارفین کے اخراجات کے بارے میں تازہ ترین معلومات جاری کی ہیں۔اس عرصہ کے دوران ویزا پریمیم کنزیومر کارڈز سے اخراجات میں سال کی بنیاد پر 80% اضافہ ہوا۔یہ صورت حال سفر،روز مرہ ریٹیل اور کھانے پینے سے متعلق کی مختلف زمروں میں زیادہ خرچے کی عکاسی کرتی ہے۔
اہم سیزنل خرچ کے رجحانات میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:
رمضان کے دوران اندرون ملک سفر پر خرچہ
سعودی عرب،کینیڈا،آئر لینڈ،ترکی اور اٹلی جیسے ملکوں کے بین الاقوامی مسافروں کی طرف سے پاکستان میں ویزا پریمیم کنزیومر کارڈز سے اخراجات30% بڑھ گئے۔
رمضان کے دوران بیرون ملک سفر پر خرچہ
ویزا پریمیم کنزیومر کارڈز پر پاکستان سے بین الاقوامی سفر کے خرچ میں 35% اضافہ ہوا۔بکنگ کے رجحان کا جھکاؤ مختصر مدت کی طرف رہا،70% دورے ایک ماہ کے اندر سفر کے لیے بک کرائے گئے،پاکستانی مسافروں کی طرف سے 65% بیرون ملک سفری اخراجات میں زیادہ لمبے گیٹ ویز یا تین دن سے زیادہ کو ترجیح دی گئی۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سمیت مختلف ملکوں کے لیے سفر کے اخراجات میں 55% اضافہ ہوا۔
رمضان میں اخراجات کا رجحان
رمضان کے دوران خرچ کرنے کا رجحان،مہینے سے پہلے ہی ضروری سامان جمع کرنے اور مہینے کے دوران اسٹور سے خریداری،دونوں کی عکاسی کرتا ہے۔رمضان سے ایک ہفتہ پہلے(11 سے 17 فروری)کھا نے پینے کی اشیاء اور گراسری کے اخرا جات میں اس سے پہلے کے ہفتے(4 سے10 فروری) کے مقابلے میں 25% اضافہ ہوا۔رمضان کے دوران ریٹیل(10%) اور فوڈ اینڈ ڈائننگ،مل کر in-store اخراجات کا خطیر تناسب بنتا ہے۔روزہ کھلنے کے بعد بھی خرچے کا سلسلہ جاری رہا، افطا ر کے بعد (رات9 بجے سے11 بجے)اور سحری سے قبل (رات12 بجے سے صبح4 بجے)تک اخراجات میں رمضان سے پہلے کے ہفتوں کے مقابلے میں 85% اضافہ ہوا۔

عید الفطر قریب آنے پر اخراجات عروج پر
عید الفطر نزدیک آتے ہی خرچے انتہا کوپہنچ گئے،عید کے عرصہ(16 سے19 مارچ)کے دوران کل اخراجات،پہلے کے دنوں (12 سے15 مارچ) کے مقابلے میں 10% زیادہ رہے۔عید کے دوران کھانے پینے سے متعلق اور کوئیک سروس ریسٹورانٹس پر اخراجات،عام دنوں کے مقابلے میں 15% زیادہ ہو گئے،جبکہ ریٹیل خرچوں میں 40% اضافہ ہوا۔
ویزا کے کنٹری مینجر برائے پاکستان و افغانستان،عمر ایس خان نے کہا کہ” رمضان اور عید الفطر کے دوران سفر اور روزمرہ ریٹیل کیٹگریز میں بہت زیادہ اخراجات دیکھے گئے جو مسافروں کی اندرون ملک سرگرمی اور پائیدار مقامی خرچوں،دونوں کی عکاسی کرتے ہیں۔یہ اہم معلومات اس امر کو اجاگر کرتی ہیں کہ اہم تہواروں کے موقع پر صارف کا رجحان کس طرح تبدیل ہوتا ہے اور کاروباروں کے لیے زیادہ بہتر طریقے اور کسی خلل کے بغیر کامرس کے تجربات کے ساتھ رد عمل کا موقع واضح کرتا ہے”۔
وی سی اے ریٹیل اسپینڈ مانیٹر،ویزا کنسلٹنگ اینڈ اینالیٹکس(Visa Consulting and Analytics) کی جانب سے تیار کیا گیا،جس نے ویزا نیٹ ڈیٹا کے مجموعے کے ایک جزو کی بنیاد پر،جسے ادائیگی کے دوسرے طریقوں کے لیے سروےbased تخمینوں سے بہتر بنایا گیا،رمضان اور عید الفطر کے عرصہ(20 فروری سے20 مارچ2026)کے دوران کل ریٹیل،سفری اور تجربے سے متعلق سرگرمیوں کا احاطہ کیا ہے۔
ویزا کنسلٹنگ اینڈ اینالیٹکس،CEMEA کے سینئر نائب صدر،ہیڈ Nicolas Khoury نے کہا کہ” وی سی اے ریٹیل اسپینڈ مانیٹر یہ ظاہر کرتا ہے کہ رمضان اور عید الفطر کے دوران صارف کے اخراجات،سفری انداز میں رد و بدل سے لے کر روز مرہ اخراجات میں تبدیلیوں تک،کس طرح آگے جاتے رہے۔یہ ا ہم معلومات ایشوئرز اور مرچنٹس کو سیزنل رجحان کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور ایسی آفرز اور تجربات و ضع کرنے میں مدد دیتی ہیں جو صارف کی بدلتی ہوئی ضرورت کے مطابق ہوں۔
و یزا کے ریٹیل اسپینڈ ما نیٹر کے بارے میں:
ریٹیل اسپینڈ مانیٹر ادائیگی کی تمام اقسام میں نیشنل ریٹیل سیلز کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔ان نتائج کی بنیاد،ویزا پیمنٹ نیٹ ورک میں مجموعی ریٹیل سیلز سرگرمی کے ایک سب سیٹ اور اس کے ساتھ ادائیگی کی دوسری شکلوں کے لیے سروےbased تخمینوں پر ہے۔یہ جامع تجزیہ،صارف کے خرچ کرنے کے رویوں اور رجحانات کے بارے میں گرانقدر معلومات فراہم کرتا ہے،جو تزویراتی منصوبہ بندی اور مارکیٹ پوزیشننگ میں ریٹیلرز کی مدد کرتا ہے۔پریمیم کارڈ کی تشریح — مندرجہ ذیل کارڈ پریمیم
کیٹگری میں آتے ہیں — VISA SIGNATURE, VISA SIGNATURE PREFERRED, VISA INFINITE
VISA INFINITE PRIVILEGE, VISA ULTRA HIGH NET WORTH َ

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے